20 اپریل 2015 - 17:32
سعودی عرب میں ہائی الرٹ، قطیف میں چار شہید

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ممکنہ حملے پر مبنی خبریں ملنے کے بعد ملک میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے " قطیف" میں آل سعود کے دربار سے وابستہ سیکورٹی فورس نے فائرنگ کرکے چار افراد کو شیہد کردیا ہے ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار بھی مارا گیا ہے۔ قطیف میں سن دو ہزار گیا رہ سے سعودی حکومت کی امتیازی پالسیوں کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

صوبہ قطیف میں آباد سعودی باشندے، شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی بنا پر انہیں، ان کے بنیاد حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی سعودی فورسز نے " عوامیہ " کے علاقے میں لوگوں کے گھروں میں گھس کر کئی افراد کو شہید کردیا تھا۔

ادھر سعودی حکومت کو ایک تجارتی مرکز یا نیشنل آئیل کمپنی "آرامکو" کے خلاف ممکنہ حملے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق سعودی سیکورٹی فورس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے- تجارتی مرکز یا نیشنل آئیل کمپنی " آرمکو" پر حملوں کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورس کوہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے کہ چند روز سے دارالحکومت ریاض کی صورتحال بھی بدامن نظر آرہی ہے۔

.......

/169